جھوٹ بول کر ماہ مقدس کا اختتام کرنا کہاں کی عقلمندی ہے،فواد چوہدری غصہ کھا گئے

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ چاند کا بدھ کونظر آنا ممکن نہیں ہے،جن لوگوں نے عید سعودیہ کے ساتھ منانی ہے یہ ان کا اپنا مسئلہ ہے لیکن جھوٹ بول کر ماہ مقدس کا اختتام کرنا کہاں کی عقلمندی ہو گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کیا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت چاند کی عمر پاکستان میں 13 گھنٹے 42 منٹ ہے لٰہذا چاند کا نظر آنا ممکن ہی نہیںہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جن لوگوں نے عید سعودیہ کے ساتھ منانی ہے یہ ان کی آپشن ہے لیکن جھوٹ بول کر ماہ مقدس کا اختتام کرنا کہاں کی عقلمندی ہو گی، سیدھا کہیں کہ ہمیں عید افغانستان یا سعودیہ کے مطابق منانی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close