اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم عمران خان سے ترک صدر طیب اردوان نے ٹیلی فونک رابطہ کیا،گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے فلسطین کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا،دونوں رہنماؤں نے اسرائیلی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی،دونوں رہنماؤں نے فلسطین کے معاملے کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کا فیصلہ کیا۔جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ غرہ میں مسلمانوں پر حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے،دونوں ممالک نے مسئلہ فلسطین کے لئے ملکر کام کرنے پر اتفاق کیا۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ مسئلہ فلسطین کو عالمی سطح پر اٹھائیں گے۔دونوں ممالک نے علاقائی سیکورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کے لئے ترکی کے کردار کو سراہتے ہیں۔آخر میں دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو عیدالفطر کی مبارکباد بھی دی۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں