وزیرِ اعظم عمران خان کی خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز السعود سے ٹیلی فون پر بات چیت

اسلام آباد۔13مئی (اے پی پی):وزیرِ اعظم عمران خان نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز السعود سے بدھ کو ٹیلی فون پر بات چیت کی، وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران اپنا اور اپنے وفد کا گرمجوشی سے استقبال اور بہترین میزبانی کرنے اور خانہ کعبہ اور روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے اندر داخلے کا موقع فراہم کرنے اور دورے کی کامیابی پر مبارکباد دینے پر سعودی فرمانروا کا شکریہ ادا کیا، وزیراعظم نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے اپنی حالیہ ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے دونوں ممالک کے مابین مضبوط، برادرانہ، تعلقات کا اعادہ کیا اور پاکستان کی سعودی عرب کی قیادت کیساتھ گہری وابستگی کا اظہار کیا، دونوں رہنماو ¿ں نے دوطرفہ اہمیت کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے طریقوں پر بات چیت کی، وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کی سلامتی اور خودمختاری اور حرمین کے دفاع کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا، انہوں نے سعودی عرب کے مسلم امہ کے قائد کے طور پر کردار کو بھی سراہا اور علاقائی امن کی ترقی کیلئے اسکے کردار پر زور دیا ۔وزیرِ اعظم عمران خان نے فلسطین کی تازہ ترین صورتحال پر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انسانی اقدار اور بین الاقوامی قانون پامال کرتے ہوئے رمضان المبارک کے دوران فلسطینوں پر اسرائیلی فوج کے حملوں کی مذمت کی۔ دونوں رہنماو ں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد بھی دی، وزیراعظم عمران خان نے شاہ سلمان کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی، دونوں رہنماو ¿ں نے برادر برادر ممالک کے مابین اعلیٰ سطحی تبادلوں کا سلسلہ جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close