شیدا ٹلی اور کمیشن خور، شہباز شریف اور نواز شریف کو چھوڑیں فطرانہ اور زکوۃ کے پیسے گنیں ، ن لیگی سینئر رہنما کا سخت رد عمل

لاہور (آئی این پی )پاکستان مسلم لیگ (ن)پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ خاں نے کہاہے کہ جن کے نام ای سی ایل پہ ہونے چاہئیں وہ شہباز شریف کا نام ای سی ایل پہ ڈالنے کی بات کر رہے ہیں ،شیدا ٹلی اور کمیشن خور شہباز شریف اور نواز شریف کو چھوڑیں فطرانہ اور زکو کے پیسے گنیں ،حدیبیہ میں سپریم کورٹ نظرثانی کی اپیل مسترد کرچکی ہے، اس کیس میں شہزاداکبر کا منہ مزید کالا ہوجائے گا۔ بدھ کو وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشیداحمد اور مشیر احتساب وداخلہ بیرسٹرشہزاد اکبر کے بیانات پر ردعمل میں رانا ثنااللہ خاں نے کہاکہ جن کے نام ای سی ایل پہ ہونے چاہئیں وہ شہباز شریف کا نام ای سی ایل پہ ڈالنے کی بات کر رہے ہیں ،شیدا ٹلی اور کمیشن خور شہباز شریف اور نواز شریف کو چھوڑیں فطرانہ اور زکو کے پیسے گنیں ۔شیدا ٹلی اور کمیشن خور شہباز شریف اور نواز شریف کو چھوڑیں چاولوں کی خیراتی بوریاں گنیں۔دونوں ش روز چیں چیں اورکائیں کائیں کرنے کے بجائے عدالت جائیں، جج صاحبان کو بتائیں ۔ رانا ثنااللہ نے کہاکہ آشیانہ، صاف پانی، گندانالہ، 56کمپنیاں، آمدن سے زائد اثاثوں میں عدالت سے منہ کالا ہونے پر حدیبیہ کیس یاد آگیا ۔حدیبیہ میں سپریم کورٹ نظرثانی کی اپیل مسترد کرچکی ہے، اس کیس میں شہزاداکبر کا منہ مزید کالا ہوجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ عمران نیازی نے چپڑاسی اور اپنے المعروف کمیشن خور ٹاوٹ کو چابی دی ہوئی ہے ۔کرائے کے چپڑاسی اور کمیشن خور نے آج الزامات کے کاغذ نہیں لہرائے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close