30 سال سے زائد عمر کے افراد کیلئے کورونا ویکسین لگوانے کی رجسٹریشن کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد (آئی این پی) 30 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کیلئے کورونا ویکسین لگوانے کی رجسٹریشن 16 مئی سے شروع ہو گی۔وفاقی وزیر اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے کہا کہ ویکسین کی فراہمی میں بہتری آ رہی ہے،این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز ملک میں ایک لاکھ 31 ہزار 571 افراد کو ویکسین لگائی گئی ، اب تک 38 لاکھ 83 ہزار سے زائد افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close