پی ٹی وی نیوز آئندہ ماہ سے کچھ نیا کریگا، فواد چوہدری نے پہلے بتا دیا

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پی ٹی وی نیوز آئندہ ماہ سے ڈیجیٹل نشریات کا آغاز کرے گا۔ بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی اب یوٹیوب پر بھی دستیاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیلی ویڑن (پی ٹی وی) اور ریڈیو پاکستان کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا کام جاری ہے، عوام کو آئندہ چند ماہ میں تبدیلیاں نظر آئیں گی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close