مشرقی بحیرہ عرب میں سمندری طوفان بننے کا امکان، پاکستان کے ساحلی علاقوں کو خطرہ ہے یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے آگاہ کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی) مشرقی بحیرہ عرب میں سمندری طوفان بننے کا امکان ہے تاہم پاکستان کے ساحلوں کو فی الحال کوئی خطرہ نہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 14مئی کی صبح جنوب اور جنوب مشرقی بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ بن سکتا ہے اور سازگار ماحول ملنے کے باعث ہواکا کم دباؤ 16 مئی کو ٹراپیکل سائیکلون کی شکل اختیار کرسکتا ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان کے ساحلوں کو فی الحال کوئی خطرہ نہیں ہے۔محکمہ موسمیات نے سندھ کے ماہی گیروں کو محتاط رہنے اور 14 مئی سے گہرے سمندر میں جانے سے گریزکرنےکی ہدایت کی ہے۔ مشرقی بحیرہ عرب میں سمندری طوفان بننے کا امکان ہے تاہم پاکستان کے ساحلوں کو فی الحال کوئی خطرہ نہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں