لاہور(پی این آئی)چھوٹی عید سے قبل حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی، حکومت کا اگلا ٹیکس فری بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے عوام کو عید سے قبل ہی بڑی خوشخبر ی سنا دی ہے۔ حکومت پنجاب نے فیصلہ کیا ہے کہ اگلا بجٹ ٹیکس فری پیش کیا جائے گا۔ محکمہ خزانہ نے نیا ٹیکس نہ لگانے کے حوالے سے تمام محکموں کو بھی آگاہ کر دیا۔پنجاب حکومت نے اگلا بجٹ ٹیکس فری پیش کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ فیصلہ ریسورس موبلائزیشن کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا ہے۔ محکمہ خزانہ نے نیا ٹیکس نہ لگانے کے حوالے سے تمام محکموں کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت اس بجٹ میں گزشتہ سال کے ٹیکس ہی برقرار رکھے گی جبکہ نیا کوئی ٹیکس عائد نہیں کیا جائے گا۔ذرائع محکمہ خزانہ کے مطابق نیا ٹیکس نہ لگانے کا مقصد کاروباری طبقے پر بوجھ کم کرنا ہے تاکہ وہ عوام کو ریلیف دے سکے۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت کا بجٹ سپورٹ کے لئے کمرشل بینکوں سے لئے قرضوں کا اسٹاک 8ہزار 953 ارب روپے ہوگیا ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال 23 اپریل تک حکومت نے بینکاری شعبے سے بجٹ سپورٹ کی مد میں 271 ارب روپے قرض لیا ہے۔رواں سال بجٹ سپورٹ کے لئے حاصل کئے گئے قرضوں کو جمع کرنے کے بعد بینکاری شعبے سے حکومت کا بجٹ سپورٹ کا قرض 13 ہزار 742 ارب روپے ہوگیا ہے۔مرکزی بینک کے اعداد کے مطابق گزشتہ مالی سال کے اختتام پر کمرشل بینکوں سے بجٹ سپورٹ کی مد میں حکومتی قرضوں کا اسٹاک 7ہزار 15 ارب روپے تھا جو رواں مالی سال 1ہزار 937 ارب روپے بڑھ کر 8ہزار 953 ارب روپے ہوگیا ہے۔مرکزی بینک کے اعداد کے مطابق گزشتہ مالی سال کے اختتام پر اسٹیٹ بینک سے حکومت کے بجٹ سپورٹ قرضوں کا اسٹاک 6ہزار 455 ارب روپے تھا جو رواں سال 23 اپریل تک 1ہزار665 ارب روپے ادائیگی کے بعد 4ہزار 789 ارب روپے ہوگیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں