وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر طیب اردگان کا ٹیلی فونک رابطہ، کیا بات چیت ہوئی؟ تفصیلات آگئیں

اسلام آباد(پی این آئی) فلسطین کی صورتحال پر ترک صدر رجب طیب اردوان اور وزیراعظم عمران خان میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ ٹیلی فونک گفتگو میں اسرائیل کی جانب سے فلسطین پر جاری حملوں کی مذمت کرتے ہوئے دونوں سربراہان کی جانب سے اس معاملے کو اقوام متحدہ سمیت دیگر فورمز پر ملکر اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا۔دونوں سربراہان اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ فلسطین کی صورتحال کے حوالے سے ملکر کام کریں گے اور اس معاملے کو دنیا بھر میں اٹھایا جائے گا۔ترک صدر اور وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے حملے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہیں۔عالمی دنیا کو ان حملوں کو رکوانے کے لیے اپنا کردار ادار کرنا چاہیے۔ٹیلی فونک گفتگو کے دوران افغانستان کی تازہ صورتحال اور خطے کی مجموعی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔ فلسطین کی صورتحال پر ترک صدر رجب طیب اردوان اور وزیراعظم عمران خان میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close