وہ شہر جہاں چاند کی رویت کی 32 شہادتیں موصول ہو گئیں

پشاور (پی این آئی) عیدالفطر کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کی تاریخ کا طویل ترین اجلاس اسلام آباد میں جاری ہے جس میں شہادتوں کی تصدیق کی جا رہی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پشاور کی زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بھی جاری ہے۔ پشاور کی کمیٹی کو چاند کی رویت کی 32 شہادتیں موصول ہوچکی ہیں ۔جو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو بھجوادی گئی ہیں۔ مرکز کی جانب سے ان شہادتوں کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔پشاور کی زونل ہلال کمیٹی کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ انہوں نے شہادتیں مرکزی کمیٹی کو بھجوادی ہیں اور اب وہ مرکز کے فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں۔ چاند کی رویت کا اعلان کرنے کے حوالے سے تمام تر ذمہ داری مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی ہے۔یہاں یہ بھی واضح رہے کہ عیدالفطر کا چاند دیکھنے کیلئے آج ہونے والا اجلاس پاکستان کی تاریخ کا طویل ترین اجلاس ہوچکا ہے جو پانچ گھنٹے سے زائد وقت سے جاری ہے لیکن پھر بھی چاند کے حوالے سے حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا۔ عیدالفطر کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کی تاریخ کا طویل ترین اجلاس اسلام آباد میں جاری ہے جس میں شہادتوں کی تصدیق کی جا رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close