کل عید ہے یا نہیں ہے؟ معاملہ دلچسپ صورتحال میں داخل ہو گیا، رویت ہلال کمیٹی کو چاند نظر آنے کی 20 شہادتیں موصول ہو چکی ہیں، ذرائع

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان میں شوال کا چاند نظر آنے یا نظر نہ آنے کا معاملہ دلچسپ صورتحال میں داخل ہو گیا ہے، رویت ہلال کمیٹی کے قریبی ذرائع کے مطابق اب تک کمیٹی کو چاند نظر آنے کی 20 شہادتیں موصول ہو چکی ہیں۔ ان میں پنجاب اور سندھ سے ایک بھی نہیں لیکن بلوچستان اور خیبر پختونخوا سے 20 موصول ہو ئی ہیں جن پر غور جاری ہے اور حتمی تصدیق کی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ اس وقت پاکستان میں چاند کی عمر 13گھنٹے 42منٹ ہےلہٰذا چاند کا نظر آنا ممکن ہی نہیں ہے۔جن حضرات نے عید سعودیہ کیساتھ منانی ہے یہ ان کی آپشن ہے لیکن جھوٹ بول کر ماہ مقدس کا اختتام کرنا کہاں کی عقلمندی ہو گی۔ سیدھا کہیں ہمیں عید افغانستان یا سعودیہ کیساتھ منانی ہے۔ جبکہ فواد چوہدری کے جواب میں وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری بھی میدان میں آگئے ہیں اورکہا کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلان سے پہلے عید یا رمضان کا فیصلہ کرنا کسی وزیر یا حکومتی شخصیت کیلئے مناسب نہیں۔جب حکومت کا ایک متعین ادارہ ہے اور وہاں جید علما سمیت متعلقہ اداروں کی نمائندگی موجود ہے۔ پہلےسے اہم دینی و شرعی حکم کا فیصلہ دینا دینی شعائرکا مذاق اڑانے کےمترادف ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close