پاکستان میں چاند نظر آنا ممکن ہی نہیں کیونکہ۔۔۔فواد چوہدری پھر میدان میں آگئے، چاند دکھائی دینے کا دعویٰ کرنیوالوں کو کھری کھری سنا دیں

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس جاری ہے،تاحال چاند نظر آنے کی کوئی گواہی مرکزی رویت ہلال کمیٹی کوموصول نہیں ہوئی تاہم مفتی شہاب الدین پوپلزئی جو مسجد قاسم علی خان میں چاند دیکھنے کیلئے غیر سرکاری اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں، انہوں نے چاند دکھائی دینے کی شہادتیں موصول ہونے کا دعویٰ کر دیا ہے۔ جس کے ردِعمل میں وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد حسین چوہدری برس پڑے اور ٹویٹ کر دی کہ اس وقت پاکستان میں چاند کی عمر 13گھنٹے 42منٹ ہےلہٰذا چاند کا نظر آنا ممکن ہی نہیں ہے۔جن حضرات نے عید سعودیہ کیساتھ منانی ہےیہ ان کی آپشن ہےلیکن جھوٹ بول کر ماہ مقدس کا اختتام کرنا کہاںکی عقلمندی ہو گی۔سیدھا کہیں ہمیں عید افغانستان یا سعودیہ کیساتھ منانی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close