چاند کی رویت کا معاملہ، مفتی پوپلزئی نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو بڑی پیشکش کردی

پشاور (پی این آئی) مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو چاند کی رویت کے گواہان پیش کرنے کی پیشکش کردی۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد جبکہ غیر سرکاری اجلاس مسجد قاسم خان پشاور میں جاری ہے۔ مسجد قاسم خان میں مفتی شہاب الدین پوپلزئی اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔ مفتی شہاب الدین پوپلزئی کے مطابق اب تک انہیں ایسے 11 لوگ ملے ہیں جنہوں نے چاند نظر آنے کی شہادت دی ہے۔ ان کے مطابق پورے خیبر پختونخوا سے لوگوں نے چاند نظر آنے کی شہادتیں دی ہیں۔مفتی شہاب الدین نے چاند کی رویت کا اعلان کرنے سے پہلے مرکزی رویت ہلال کمیٹی سے رابطہ کرکے انہیں گواہان فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔ انہوں نے اس حوالے سے ایک ٹویٹ کرکے کہا ” یہ بات آن دی ریکارڈ رہے کہ ہم نے مرکزی روئت ہلال کمیٹی کو گواہان فراہم کرنے کی آفر کردی ہے۔”

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close