لاہور(آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نالائق ملک کے لئے رسوائی، ذکوۃ، فطرانہ اور چاولوں کی بوریاں لائیں ہیںعمران صاحب ملک پرآپ کی وجہ سے قرض کا یہ بھاری بوجھ ذکوہ فطرانے اور چاولوں کی بوریوں سے اترے گا ؟ اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ سی پیک پر چلتے ملک کو لنگر خانے پر جب چلائیں گے تو سرمایہ کاری نہیں چاولوں کی بوریاں ہی ملیں گی جب ملک میں ترقی نہیں ہوگی توسرمایہ کاری کے لئے کوئی ایک روپیہ نہیں دیتا نوازشریف جاتا تھا تو ملک میں سی پیک لاتا تھا،ملک پرقرضوں کا حجم جی ڈی پی کے 87.7 پر پہنچ گیا، لیکن کل کامیابی ذکوۃ، فطرانہ اور چاولوںکی بوریاں نوازشریف اور شہباز شریف کے دور میں قرض لے کر میٹروزبنیں، ملک میں سی پیک آیا، ترقی ہوئی ، مہنگائی کم اور روزگار میں اضافہ ہوا آج تاریخی قرضہ لے کر ملک میں ذکو، فطرانہ اور چاولوں کی بوریاں آتی ہیں، یہ ہے کامیابی ؟کدھرگیا وہ قرضہ کمشن؟ عمران صاحب کی سربراہی میں وہ کمشن اب ذکوۃ، فطرانہ اور چاولوں کی بوریاں گننے میں مصروف ہے؟ 5.8فیصد پر ترقی کرتا، سی پیک لگاتا ملک محض ذکو ۃ فطرانہ اور 46ٹن چاولوں کی بوریوں پر آگیا ہے، شرم کریںپاکستان مسلم لیگ (ن)نے جو قرض 72.5پر چھوڑا تھا، وہ 87.7پر کیسے پہنچا، اس کا جواب کون دے گا؟پاکستان کا قرض فروری میں 36ہزار 600سے تجاوز کرچکا ہے، کیا شہبازشریف کانام ای سی ایل پر ڈالنے سے یہ کم ہوگا؟پی ٹی آئی نے قرض واپس کیا تو پھر مسلم لیگ(ن)کے دور کا 24ہزار ارب قرض 36ہزار پر کیسے پہنچا؟ عمران صاحب جواب دیں؟پچھلے سال فروری کے مقابلے میں 9.6فیصد یا 3ہزار195ارب روپے قرض مزید بڑھا، حدیبیہ کیس کھولنے سے کیا آپ کی یہ نالائقی چھپ جائے گی؟8فیصد کل خسارے، سوا 13فیصد سود پر مہنگے قرض نے مجموعی قرض میں اضافہ کیا، کیا اِس کا جواب شہبازشریف کو باہر جانے سے روکنے میں ملے گا11ہزار ارب کا اضافہ ، کیا باہر بیٹھے پاکستانی سفیروں کی بے عزتی کرنے سے اس کا حل ہو گا؟36ہزار600ارب کا تاریخی قرض کیا ذکوۃ، فطرانے اور چاول کی بوریوں سے ختم ہوگا؟ مسلم لیگ(ن)نے پانچ سال میں 10ہزار ارب قرض لیا تو چاول کی بوریاں نہیں لائیں بلکہ لوڈ شیڈنگ ختم کی، مہنگائی 3فیصد اور ترقی کی شرح 5.8فیصد پر لائیعمران خان نے 30ماہ میں 11ہزار ارب سے زائد قرض لے کرملک کو لنگرخانے، ذکوۃ فطرانہ اور چاولوں کی بوریوں کے تاریخی میگاپراجیکٹس دئیے ملک کی ترقی، روزگار، معاشی خوش حالی کی جگہ پیش خدمت ہے ذکوہ فطرانہ اور چاولوں کی بوریاں۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں