عید پر ویکسی نیشن سنٹر کھلے رکھنے کی ہدایت ریسٹورنٹس ٹیک اوے کیلئے کھلے رہیں گے

کراچی(آئی این پی)وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے صوبائی انتظامیہ کوصوبے بھر میں کورونا ویکسی نیشن سنٹرز عید پر بھی کھلے رکھنے کی ہدایت کر دی، تفصیلات کے مطابق بدھ کووزیر اعلی سندھ کی صدارت میں کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا، اس موقع پر مراد علی شاہ نے کہاکہ ایکسپو ویکسی نیشن سینٹر عید کے دوران کھلا رکھیں، عوام سے اپیل ہے رشتہ داروں کو اپنے گھر آنے سے روکیں،مراد علی شاہ نے ریسٹورنٹس کو ٹیک اوے کی اجازت دے دی۔ انہوں نے کہا کہ ریسٹورنٹس کو کرسی لگانے کی اجازت نہیں ہوگی، ٹیک اوے کیلئے کوئی اپنی گاڑی سے نہیں اترے گا،وزیراعلی سندھ نے مزید کہا کہ رمضان المبارک کے پہلے ہفتے میں 4.71فیصد کیسز اور 23اموات، دوسرے ہفتے میں 6.31فیصد کیسز اور 43اموات، تیسرے ہفتے میں 6.96فیصد کیسز اور 62اموات جبکہ چوتھے ہفتے میں 7.08فیصد کیسز اور 64اموات ہوئیں، لوگ اگر احتیاط نہیں کریں گے تو صورتحال پھر عید کے بعد خراب ہو جائے گی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close