جوان پاکستانی ویکسین لگوانے کو ہو جائیں تیار، 16 مئی سے رجسٹریشن شروع ہو گی، اسد عمر نے اعلان کر دیا

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی حکومت نے ویکسین کی فراہمی میں بہتری کے بعد 16 مئی سے 30 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کی ویکسینیشن کی رجسٹریشن شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اعلان کیا ہے کہ 16مئی سے30سال، زائد عمرکیافرادکیلیے رجسٹریشن شروع ہوگی، ویکسین کی فراہمی میں بہتری آرہی ہے اور ویکسی نیشن کی گنجائش میں اضافہ ہوتا جارہا ہے لہذا ہم ویکسین کے اہل افرادمیں اضافہ کرتے جاتے ہیں۔گذشتہ روز حکومت نے40سالہ افراد کو واک ان ویکسی نیشن کی سہولت دینے کا فیصلہ کیا تھا ، واک ان کی سہولت بدھ سے دستیاب ہو چکی ہے، شہری کسی بھی سینٹر سے ویکسی نیشن کراسکتے ہیں۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ بزرگوں سے ویکسی نیشن شروع کرنیکی وجہ عالمی سطح پرمحدودفراہمی ہے، ایک اور وجہ ملک میں ویکسی نیشن کی گنجائش بھی ہے، مستقل کوشش سے ویکسین کی فراہمی ،گنجائش دونوں مسلسل بڑھ رہی ہے۔خیال رہے ملک میں4 سال سے زائد عمر افراد کی ویکسی نیشن کا آغاز3 مئی سے ہواتھا تاہم ملک بھر میں ابتک تقریبا 4 ملین افراد کی ویکسی نیشن ہو چکی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close