فواد چوہدری نے سابق سفارتکاروں پر سخت چوٹ کر دی، کیانام دے دیا؟

اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ چند سابق بابوں کے وزیراعظم کو لکھے گئے خط پر حیران ہوں، پی ٹی آئی سمندر پار پاکستانیوں خصوصا مزدوروں کے ساتھ ہر حال میں کھڑی ہوگی،بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رویوں کو بدلنے کی ضرورت ہے، عام لوگوں کے ساتھ ہماری بیوروکریسی کا سلوک قطعی طور پر قابل رشک نہیں، یہ عموعی شکایت ہے اور سفارتخانے بھی اس سے مبرا نہیں،فواد چودھری کا کہنا تھا کہ کسی بھی شعبے کی طرح سفارتخانوں میں بہت اچھے آفیسرز ہیں، لیکن داستانیں لکھی جا سکتی ہیں جو سابقہ ادوار میں پاکستانیوں کے ساتھ سلوک روا رکھا جاتا تھا، عمران خان کو کریڈٹ جاتا ہے انھوں نے عام مزدور کا دکھ محسوس کیا، آج پاکستان کے سفارتخانے اپنے مزدوروں اور عام شہریوں کو جوابدہ ہیں۔۔۔۔۔

وزیراعظم کا منی لانڈرنگ پر جھوٹا واویلا؟ ملک کو بلیک لسٹ ہونے کے دہانے پرپہنچا دیا؟

کراچی(آئی این پی) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ اور کرپشن کا جھوٹاواویلا کر کے عمران خان نے ملک کو بلیک لسٹ ہونے کے دہانے پر پہنچا دیا، آج اگر عوام مہنگائی کی وجہ سے بنیادی ضرورتوں سے بھی محروم ہو رہے ہیں تو اس کے ذمہ دار صرف عمران خان ہیں، بدھ کو اپنے ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے پی ٹی آئی حکومت کی ناقص معاشی منصوبہ بندی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شرمندگی کا مقام ہے کہ کمبوڈیا، گھانا اور زمبابوے جیسے پسماندہ ممالک کے ہمراہ پاکستان بھی فیٹف گرے لسٹ سے نہ نکل سکا، پاکستان پیپلزپارٹی نے گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے موثر حکمت عملی بنائی تھی،بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی وفاقی حکومت نے ملک کو یورپی یونین سے جی ایس پی پلس کا درجہ دلوایا، کرپشن کے خلاف عمران خان کی مہم دراصل قوم کے ساتھ ہونے والا فراڈ ہے، فون پر ہیلو ہیلو کرنے کے ڈرامے سے ملک میں مہنگائی کے سونامی کی تباہی ختم نہیں ہوسکتی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close