وزیراعظم کا منی لانڈرنگ پر جھوٹا واویلا؟ ملک کو بلیک لسٹ ہونے کے دہانے پرپہنچا دیا؟

کراچی(آئی این پی) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ اور کرپشن کا جھوٹاواویلا کر کے عمران خان نے ملک کو بلیک لسٹ ہونے کے دہانے پر پہنچا دیا، آج اگر عوام مہنگائی کی وجہ سے بنیادی ضرورتوں سے بھی محروم ہو رہے ہیں تو اس کے ذمہ دار صرف عمران خان ہیں، بدھ کو اپنے ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے پی ٹی آئی حکومت کی ناقص معاشی منصوبہ بندی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شرمندگی کا مقام ہے کہ کمبوڈیا، گھانا اور زمبابوے جیسے پسماندہ ممالک کے ہمراہ پاکستان بھی فیٹف گرے لسٹ سے نہ نکل سکا، پاکستان پیپلزپارٹی نے گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے موثر حکمت عملی بنائی تھی،بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی وفاقی حکومت نے ملک کو یورپی یونین سے جی ایس پی پلس کا درجہ دلوایا، کرپشن کے خلاف عمران خان کی مہم دراصل قوم کے ساتھ ہونے والا فراڈ ہے، فون پر ہیلو ہیلو کرنے کے ڈرامے سے ملک میں مہنگائی کے سونامی کی تباہی ختم نہیں ہوسکتی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close