لفٹ دے کر زیورات چھیننے والے پکڑے گئے، کہاں کہاں واردات کی؟

اسلام آباد ( آن لائن) سی آئی اے پولیس کی بڑ ی کاروائی، جڑواں شہروں اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں بزرگ شہریوں، خواتین کو بس سٹاپ، ویران جگہ سے گاڑی میں لفٹ دیکر زبردستی طلائی زیورات اور نقدی چھیننے والے گروہ کے تین ملزمان گرفتار، قبل ازیں اسی گروہ کی تین خواتین ملزمات گرفتار ہوئی تھیں جن سے طلائی زیورات اور زیر استعمال گاڑی برآمد ہوئی تھی ملزمان اور ملزمات کو برائے شناخت پریڈ بھجوایا گیا ہے ملزمان نے متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آ پر یشنز افضا ل احمد کو ثر کے احکا ما ت کی روشنی میں ایس ایس پی انوسٹی گیشن عطائ￿ الرحمن کی ہدایت پر ڈی ایس پی سی آئی اے حاکم خا ن کی زیر نگر انی اے ایس آئیز رانا تسنیم احمد، بشارت عثمان معہ دیگر ملازمان پر مشتمل خصوصی پولیس ٹیم نے تھانہ سبزی منڈی،، جڑواں شہروں اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں بزرگ شہریوں، خواتین کو بس سٹاپ، ویران جگہ سے گاڑی میں لفٹ دیکر زبردستی طلائی زیورات اور نقدی چھیننے والے گروہ کے تین ملزمان گرفتار کرلیا، ملزمان میں محمد سجاد ولد محمد اشرف ساکن پنڈ 95/6R تحصیل و ضلع ساہیوال، محمد الیاس ولد محمد بوٹا ساکن پنڈ 95/6R تحصیل و ضلع ساہیوال اور کرامت علی ولد فرزند علی ساکن نئی آبادی شیش محل ضلع شیخوپورہ شامل ہیں، قبل ازیں مورخہ 02.05.21کو اسی گروہ کی تین خواتین ملزمات گرفتار ہوئی تھیں جن سے طلائی زیورات اور زیر استعمال گاڑی برآمد ہوئی تھی ملزمان اور ملزمات کو برائے شناخت پریڈ بھجوایا گیا ہے ملزمان نے متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے ملزمان بس اسٹینڈ سے بزرگ شہریوں /خواتین کو لفٹ دیکر راستے میں طلائی زیورات،نقدی وغیرہ چھیننے کا انکشاف کیا ہے، ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر192مورخہ14.04.21بجرم382/411ت پ تھانہ سبزی منڈی، اسلام آباد درج کرلیا گیا، ڈی آئی جی آ پر یشنز افضال احمد کو ثر نے بتایا کہ ایس ایس پی انوسٹی گیشن اور ڈی ایس پی سی آئی اے نے اپنی ٹیم کے ہمراہ انتہائی محنت اور لگن کے ساتھ اچھی کارکردگی دکھائی ہے جو کہ قابل تعریف ہے انہوں نے پولیس ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لئے نقد انعامات اور تعریفی اسناد کا اعلان بھی کیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close