لاہور (آن لائن) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ساجد کیانی نے کہا ہے کہ لاہور پولیس پتنگ بازی کے سدباب کیلئے موثر اقدامات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ پتنگ بازی کی روک تھام کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔پتنگ بازی کے حوالے سے مخصوص علاقوں میں مسلسل فضائی نگرانی کا سلسلہ جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہور پولیس پتنگیں بنانے ، بیچنے اور اڑانے والوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر بلا امتیاز کارروائیاں کر رہی ہے۔تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے بتایا کہ گزشتہ روز پولیس آپریشنز ونگ نے پتنگ بازوں کے خلاف بڑا کریک ڈائون کرتے ہوئے 151ملزمان کو گرفتارکر کے شہر کے مختلف تھانوں میںمقدمات درج کئے۔کریک ڈائون کے دوران گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 2685پتنگیں،09چرخیاں،135پنی ڈور اور28گچھی ڈور برآمد کی گئی۔ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ یکم مئی سے ابتک پتنگ بنانے بیچے اور اڑانے والے829 ملزمان گرفتار کئے گئے ۔ملزمان کے خلاف پتنگ بازی ایکٹ کے تحت شہر کے مختلف تھانوں میں 823مقدمات درج کئے گئے۔10روزہ کارروائی کے دوران ملزمان سے3619 پتنگیں،97چرخیاں،603پنی ڈوراور163گچھی ڈور برآمد کی گئی۔رواں ماہ سٹی ڈویژن نے 37کینٹ 495، سول لائنز ڈویژن پولیس نے31،صدر ڈویژن پولیس نے 89،اقبال ٹائون92اور ماڈل ٹائون ڈویژن پولیس نے 79مقدمات درج کئے ساجد کیانی نے بتایا کہ پولیس کی طرف سیپتنگ بازوں کی ڈرون کیمروں کے ذریعے نگرانی،پبلک مقامات پر اعلانات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ والدین اپنے بچوں کو پتنگ بازی جیسے خونی کھیل سے دور رکھیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں