سندھ پولیس نے ذہنی دباو میں رہنے والے افسران کی شناخت کا فیصلہ کرلیا

کراچی ( آن لائن )سندھ پولیس نے ذہنی دباو میں رہنے والے افسران کی شناخت کا فیصلہ کرلیا،آئی جی سندھ کا صوبے کے تمام ماتحت افسران کو خط ارسال کردیا ،محکمہ پولیس کی نوکری ذہنی دباو والا پیشہ ہے ،مسلسل تناو سے افسران کی دماغی اور جسمانی صحت پر منفی اثر پڑتا ہے ، افسر کی کارکردگی اور شہریوں سے رابطہ بھی متاثر ہوتا ہے ایسی مثالیں موجود ہیں جب شدید ذہنی دباو ؟ میں آکر پولیس افسران نے خود کشی کا انتہائی قدم اٹھایا ماتحت افسران کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے سسٹم بنانے کی ضرورت ہے ، فیلڈ کمانڈرز مستقل بنیادوں پر طریقہ کار وضع کریں جس سے ذہنی دباو ؟ میں رہنے والے افسران کی شناخت ہو سکے ایسے افسران کا پتہ چلنے پر فوری قدم اٹھایا جائے ، ذہنی دباو ؟ میں رہنے والے افسر کو میڈیکل بنیاد پر فوری چھٹی دی جائے ، ایسے افسر کا ذہنی اور دماغی علاج بھی کروایا جائے ، خط کی کاپی صوبے کے تمام ایڈیشنل آئی جیز، ڈی آئی جیز ، اسسٹنٹ آئی جیز اور ایس ایس پیز کو ارسال کردی گئیں۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close