پی ڈی ایم نے دما دم مست کرنے کیلئے تیاریاں شروع کر دیں، عید الفطر کے بعد کیا ہونیوالا ہے؟ بڑی خبر آگئی

لاہور(پی این آئی) اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ( پی ڈی ایم) کا عید کے بعد حکومت مخالف احتجاج شروع کر نے کا فیصلہ ، ن لیگ کے صدر شہبا زشر یف نے اپنے بھائی میاں نوازشر یف اور پی ڈی ایم کے سر براہ مولانا فضل الر حمن سے ٹیلی فونک رابطے میں مشاورت بھی کر لی ۔نجی ٹی وی نے ذمہ دار ذرائع کے حوالے سے اپنی پورٹ میں بتایا ہے کہ ن لیگ کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کی جانب سے مسلم لیگ(ن)کے قائد میاں نواز شریف اور جمعیت علمااسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا گیا ہے ۔ رابطے کے دوران تینوں رہنماوں کے درمیان حکومت کو گھر بھیجنے کے لئے اہم نکات پر مشاورت کی گئی ہے۔ ن لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی جانب سے کئے گئے رابطے میں عیدکے بعدحکومت مخالف تحریک شروع کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے جسکے لیے مولانا فضل الرحمان عیدکے بعدپی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں کے قا ئدین سے ملاقاتیں کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close