سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی وزیراعظم عمران خان کیساتھ کھڑے ہو گئے، بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی )لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا وہ کشمیر پر وزیراعظم عمران خان کے موقف کے حامی ہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ عمران خان نے آج کشمیر پر جو موقف اختیار کیا ہے میں اس کی حمایت کرتا ہوں۔ہم پر الزام لگایا جاتا ہے کہ ہم حکومت کے کسی اقدام کی تعریف نہیں کرتے۔ مسئلہ کشمیر پر عمران خان کے آج کے موقف کی حمایت کرتا ہوں۔ کچھ دن پہلے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ آرٹیکل 370 ہمارا مسئلہ نہیں ہے۔وزیر خارجہ کے بیان سے ہٹ کر آج وزیر اعظم نے کہا کہ جب تک آرٹیکل 370 ختم نہیں ہوتا تب تک بھارت کے ساتھ مذاکرات نہیں کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close