شہبازشریف کا نام ای سی ایل پر، وزارت داخلہ آج فیصلہ کرے گی

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے تصدیق کی ہے کہ انہیں شہبازشریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل)میں ڈالنے کیلئے قومی احتساب بیورو کی درخواست ملی ہے۔وزیرداخلہ نے کہا کہ آج وزارت داخلہ میں میٹنگ بلائی ہے، صبح طے کرلیں گے کہ میٹنگ کب ہوگی ، میٹنگ میں فیصلہ کریں گے کہ نام ای سی ایل میں ڈالنا ہے یا نہیں اور پھر فیصلہ کابینہ کو بھجوایا جائے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close