گھر سے باہر بھی نہ نکلیں، عیدالفطر پر لاک ڈائون مزید سخت کرنے کا فیصلہ

لاہور(آئی این پی)پنجاب حکومت نے عیدالفطر پر لاک ڈائون مزید سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔منگل کووزیر صحت یاسمین راشد کی زیر صدارت کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیر قانون راجہ بشارت، چیف سیکریٹری پنجاب سمیت دیگر نے شرکت کی۔اس موقع پر اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ نماز عید کے اجتماعات ایس او پیز کے تحت ہوں گے، عید الفطر کی نماز کے اجتماعات کیلئے ایس او پیز تیار کر لیے گئے ہیں۔اجلاس میں بتایا گیا کہ لاک ڈائون پر عملدرآمد کیلئے انتظامی افسران متحرک ہیں،گزشتہ روز مختلف شہروں میں 1200 سے زائد دکانوں کو سیل کیا گیا ہے۔راجہ بشارت نے کہا کہ عید پر کورونا کیسز میں اضافے کا خطرہ ہے، شہری احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے وبا کے پھیلاو کو روکنے میں تعاون کریں۔وزیر صحت یاسمین راشد نے کہا کہ لوگ عید سادگی سے منائیں، غیر ضروری سفرسے گریز کریں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close