عید کی نماز اقساط میں ادا کروائی جائے، حکومت نے ایس او پیز جاری کر دیئے

کوئٹہ(پی این آئی)حکومت بلوچستان نے عید الفطر کی نمازکےاجتماعات کےموقع پر کورونا وائرس کاپھیلاؤ روکنے کے لئے ہدایات جاری کردیں ۔محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے آئی جی پولیس، تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز کے نام جاری کئے گئے عید الفطر کی احتیاطی تدابیر کے ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ عیدالفطر کی نماز کے اجتماعات کھلے مقامات پر کروائے جائیں جن میں کوروناوائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کا خیال رکھاجائے اگر نماز مسجد کے اندر کروائی جائے تو دروازے کھڑکیاں کھلی رکھی جائیں،رش ہونےکی صورت میں عید کی نماز دو سے تین اقساط میں کروائی جائے،علماءکرام عید کے خطبات مختصر رکھیں گے۔ہدایات نامے میں کہاگیا ہےکہ بیمار،بوڑھےاور15سال سےکم عمرافراد کو نمازعید کےلئےنہ آنے دینے کی کوشش کی جائے،ماسک لگائےبغیرکسی بھی نمازی کوعیدگاہ میں داخل نہ ہونےدیا جائے ،عیدگاہ میں داخلےاورباہر جانے کےمتعدد راستے بنائے جائیں،نمازیوں کی تھرمل سکینگ کی جائے،عیدگاہوں میں ہینڈسینٹی ٹائزر،ماسک فراہم کئےجائیںگے،عیدگاہ میں نمازیوں کےدرمیان چھ فٹ کا فاصلہ رکھا جائے،نمازی اپنی جائےنمازساتھ اور وضو کرکےنمازعیدادا کرنےآئیں گے،کوشش کی جائے کہ لوگ عید پرگلےملنےیا ہاتھ ملانےسےگریز کریں۔ نماز عید کے اجتماعات سے پہلے اور بعد میں کسی بھی قسم کے اجتماع کی اجازت نہیں دی جائےگی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close