پاکستان میں عید کا چاند نظر آگیا، وہ علاقہ جہاں بروز بدھ عید الفطر منانے کا اعلان کردیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی )صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے مقامی علماءنے چاند نظر آنے کا دعویٰ کردیا۔شمالی وزیرستان سے قومی اسمبلی کے رکن محسن داوڑ نے مائیکر و بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتا یا ہے کہ شمالی وزیر ستان کے علاقے حیدر خیل سے چاند دیکھنے کی 20شہادتیں موصول ہوئی ہیں ، کل وزیرستان میں عید منائی جائے گی۔محسن داوڑ نے مقامی علماکی جانب سے چاند دیکھنے کی گواہی دینے والے افراد کی فہرست بھی جاری کی جس میں 9 افراد کی گواہی کا دعویٰ کیا گیا ہے جبکہ کل 12 مئی بروز بدھ کو عید منانے کا بھی اعلامیہ جاری کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close