اسلام آباد(پی این آئی) محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بار29 کی بجائے 30روزوں کا امکان زیادہ ہے، عیدالفطر 14مئی بروزجمعہ کو ہوسکتی ہے، تاہم حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے شوال کے چاند کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بدھ 12مئی کوشوال کاچاندنظرآنے کاامکان نہ ہونے کے برابرہے، شوال کے چاندکی پیدائش 12 مئی کی رات 12 بجکر01 منٹ پرہوگی۔محکمہ موسمیات کے مطابق29 رمضان کو نئے چاند کے نظرآنے کاامکان نہ ہونے کے برابرہے، 12مئی کوملک کے بیشترحصوں میں مطلع صاف ہوگا،اس بار29کی بجائی30روزوں کاامکان زیادہ ہے، عیدالفطر14مئی بروزجمعہ کو ہوسکتی ہے تاہم حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔یاد رہے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نیکا کہنا تھا کہ عید کا حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی نے ہی کرنا ہے تاہم وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے کیلنڈر اور رویت ایپ کے مطابق چاند 13 مئی کو نظر آئے گا اور عید الفطر 14 مئی کو ہوگی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں