سرکاری یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے منصب کے لیے کون اہل ہو گا؟ نیا معیار مقرر کر دیا گیا

لاہور(آئی این پی) حکومت کا دس سال بعد سرکاری یونیورسٹیوں میں وائس چانسلر تقرری کی اہلیت کا معیار تبدیل کرنے کا فیصلہ ۔تفصیلات کے مطابق سرکاری یونیورسٹیوں میں وائس چانسلر کی تقرری کی اہلیت کا معیار تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا جس کے بعد صرف پی ایچ ڈی ڈگری نہیں بلکہ یونیورسٹیوں کے صرف فل پروفیسر وائس چانسلر کیلئے اہل ہوں گے۔ اکیڈمک کوالیفیکیشن کی اہمیت کے نمبرز 35 سے کم کر کے 25 کرنے جبکہ تجربہ کے نمبرز 35 سے بڑھا کر 50 کر دیے گئے، وائس چانسلر کی آسامیوں کیلئے اپلائی کرنے والے سینکڑوں امیدواروں میں سے صرف پندرہ امیدواروں کو ہی انٹرویوز کیلئے شارٹ لسٹ کیا جائے گا۔۔۔۔۔

وفاق نے پنجاب کا آئندہ مالی سال کا ترقیاتی بجٹ کم کردیا

لاہور(آئی این پی) وفاق نے پنجاب کا پی ایس ڈی پی کا بجٹ کم کردیا۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی وفاق کو آبادی کے تناسب سے بجٹ دینے کی ایک اور کوشش، بیورو کریسی نے حکومت کو آگاہ کیا ہے کہ پی ایس ڈی پی میں ڈیڑھ کھرب کی کٹوتی کے بعد پنجاب حکومت کو آئندہ مالی سال میں بھی وفاق کم فنڈز دے گا۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ بجٹ میں آئندہ مالی سال میں پھر کم فنڈز مختص کیے جائیں گے ذرائع نے بتایا ہے کہ پنجاب کو وفاق سے آئندہ مالی سال میں بھی پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کا بجٹ کم ملنے کے امکانات ہیں، پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام میں وفاق پنجاب کو فی کس 6356 روپے دیئے جائیں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close