محکمہ خزانہ نے ملازمین کی عید کی چھٹیاں منسوخ کردیں

لاہور(آئی این پی) صوبائی بجٹ 2021/22ی تیاری کیلئے محکمہ خزانہ نے ملازمین کی عید کی چھٹیاں منسوخ کردیں۔ذرائع کے مطابق محکمہ خزانہ پنجاب نے اس حوالے سے محکمہ خزانہ کے تمام افسران اور ملازمین کوعید کے دنوں میں بھی ڈیوٹی پر بلا لیاہے۔۔۔۔

وفاق نے پنجاب کا آئندہ مالی سال کا ترقیاتی بجٹ کم کردیا

لاہور(آئی این پی) وفاق نے پنجاب کا پی ایس ڈی پی کا بجٹ کم کردیا۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی وفاق کو آبادی کے تناسب سے بجٹ دینے کی ایک اور کوشش، بیورو کریسی نے حکومت کو آگاہ کیا ہے کہ پی ایس ڈی پی میں ڈیڑھ کھرب کی کٹوتی کے بعد پنجاب حکومت کو آئندہ مالی سال میں بھی وفاق کم فنڈز دے گا۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ بجٹ میں آئندہ مالی سال میں پھر کم فنڈز مختص کیے جائیں گے ذرائع نے بتایا ہے کہ پنجاب کو وفاق سے آئندہ مالی سال میں بھی پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کا بجٹ کم ملنے کے امکانات ہیں، پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام میں وفاق پنجاب کو فی کس 6356 روپے دیئے جائیں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close