وفاق نے پنجاب کا آئندہ مالی سال کا ترقیاتی بجٹ کم کردیا

لاہور(آئی این پی) وفاق نے پنجاب کا پی ایس ڈی پی کا بجٹ کم کردیا۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی وفاق کو آبادی کے تناسب سے بجٹ دینے کی ایک اور کوشش، بیورو کریسی نے حکومت کو آگاہ کیا ہے کہ پی ایس ڈی پی میں ڈیڑھ کھرب کی کٹوتی کے بعد پنجاب حکومت کو آئندہ مالی سال میں بھی وفاق کم فنڈز دے گا۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ بجٹ میں آئندہ مالی سال میں پھر کم فنڈز مختص کیے جائیں گے ذرائع نے بتایا ہے کہ پنجاب کو وفاق سے آئندہ مالی سال میں بھی پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کا بجٹ کم ملنے کے امکانات ہیں، پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام میں وفاق پنجاب کو فی کس 6356 روپے دیئے جائیں گے۔۔۔۔۔

شہبا زشر یف کا نوازشر یف اور فضل الر حمن سے رابطہ ، مشاورت مکمل

لاہور(آئی این پی) اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کا عید کے بعد حکومت مخالف احتجاج شروع کر نے کا فیصلہ ‘(ن) لیگ کے صدر شہبا زشر یف نے اپنے بھائی میاں نوازشر یف اور پی ڈی ایم کے سر براہ مولانا فضل الر حمن نے ٹیلی فونک رابطے میں مشاورت بھی کر لی ۔ذمہ دار ذرائع کے مطابق (ن) لیگ کے صدر میاں شہباز شریف کی جانب سے قائد مسلم لیگ(ن)میاں نواز شریف اور جمعیت علمااسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا گیا ہے ۔ رابطے کی دوران تینوں رہنماوں کے درمیان حکومت کو گھر بھیجنے کے لئے اہم نکات پر مشاورت کی گئی ہے۔ ن لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی جانب سے کئے گئے رابطے میں عیدکے بعدحکومت مخالف تحریک شروع کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے جسکے لیے مولانافضل الرحمان عیدکے بعدپاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)میں شامل تمام جماعتوں کے قا ئدین سے ملاقاتیں کریں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close