رنگ روڑ اسکینڈل انکوائری مکمل، راولپنڈی اور اٹک کےڈپٹی کمشنر ز کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا

راولپنڈی(آئی این پی)راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل کی انکوائری مکمل ہونے کے بعد ڈپٹی کمشنر راولپنڈی محمدانوارالحق کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے،نوٹی فکیشن کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم بلال ہاشم کو ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے،ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرشہریارعارف کو ڈپٹی کمشنر اٹک کا اضافی چارج دیا گیا ہے، شعیب علی اے ڈی سی آر ریونیو کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے،اطلاعات کے مطابق اے ڈی سی جنرل راولپنڈی قاسم اعجاز کو اے ڈی سی آر ریونیو راولپنڈی کا اضافی چارج سونپا گیا ہے،خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ سال ستمبر میں راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کی منظوری دی تھی۔ منصوبے کی ابتدائی لاگت کا تخمیہ25ارب روپے لگایا گیا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close