خلیجی ممالک سے جعلی کورونا رپورٹس پر پاکستان آنے کاانکشاف، قرنطینہ مرکز سے فرار ہو گئے

کراچی (آئی این پی)خلیجی ممالک سے پاکستان آنے والے بعض مسافروں کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ جعلی ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق خلیجی ممالک سے جعلی رپورٹس پر 31 مسافرپشاور اور 11 کراچی پہنچے جب کہ پشاور قرنطینہ سینٹر سے 28 اورکراچی سے 6 مسافرفرار ہوگئے۔سول ایو ی ایشن کا کہنا ہے کہ ٹریک ایپ میں رجسٹرڈ نہ ہونے والے مسافر پاکستان سفرکرنے کے اہل نہیں،تمام ائیرلائنز ہدایات پر سختی سیعملدرآمد کرائیں، ہدایات پر عمل نہ ہوا تومتعلقہ ائیرلائنز پر مالی جرمانے سمیت دیگر سزائیں دینیکا حق محفوظ رکھتے ہیں۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستان میں کام کرنے والی تمام ائیر لائنز کے لیے نئی ہدایات بھی جاری کی ہیں۔سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ جعلی ٹیسٹ رپورٹ والوں نے ساتھ سفرکرنے والوں کو بھی خطرے میں ڈالا، ان واقعات سیکورونا پر قابو پانے کی کوششوں کو بھی نقصان پہنچا، پاکستان آنے والے مسافرتصدیق شدہ لیبارٹریز سے ہی کورونا ٹیسٹ کرائیں،درست کیو آر کوڈ کے بغیر منفی رپورٹ قبول نہیں کی جائیگی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں