پی ڈی ایم کے ساتھی ہم سے نہ لڑتے توشاید مرکزی حکومت سے جان چھڑاچکے ہوتے، پیپلز پارٹی کے سینئر لیڈر کا شکوہ

لاہور (آئی این پی )پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی نے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)نہیں چھوڑی، پی ڈی ایم کے کچھ دوستوں نیغیرذمے داری کا مظاہرہ کیا، پیپلزپارٹی کے بغیرپی ڈی ایم اجلاس کرکے فیصلے کرنا درست نہیں تھا، اگر ساتھی ہم سے نہ لڑتے توشاید مرکزی حکومت سے جان چھڑاچکے ہوتے۔ پیر کوپنجاب سیکرٹریٹ میں عہدوں سے مستعفی ہونے کے بعد آفس اسٹاف اور کارکنوں سے ملاقات کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں قمر زمان کائرہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے پیپلز پارٹی کے حوالے سے جو الفاظ ادا کیے وہ واپس لیں۔انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کا آغاز پیپلزپارٹی نے 2008 میں کیا تھا۔ پیپلزپارٹی کی قیادت ہمیشہ اس ملک میں شفاف انتخابات کی حامی رہی ہے، ہماریہی خلاف تو دھاندلیاں ہوتی رہیں، پیٹریاٹ بناتیرہے۔قمرزمان کائرہ نے اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کی علاج کی غرض سے بیرون ملک روانگی کی حمایت کی۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ عدالتی نظام درست نہیں، فوری اور سستا انصاف عام آدمی کو میسر نہیں ہے۔وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کے حوالے سے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ پہلے دورے کے وعدے پورے نہیں ہوئے اب دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close