یوسف رضا گیلانی کی سرکاری گاڑی پر ٹیکسی شروع کردی گئی؟ دہاڑی ہر صورت لگانی ہے بھلے کیسے بھی لگے، شہباز گل کو موقع ہاتھ آ گیا

اسلام آباد(آئی این پی)معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی پر تنقید کی اور کہاکہ جنہوں نے چیئرمین سینیٹ بننا تھا انہوں نے سرکاری گاڑی پر ٹیکسی شروع کردی ۔پیر کو اپنے ٹویٹس میں سینیٹ میں اپوزیشن لیڈریوسف رضا گیلانی کی سینیٹ سیکرٹریٹ کی گاڑی مبینہ طور پر پبلک سواری کیلئے استعمال کیے جانے سے متعلق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گِل کا کہنا ہے کہ جنہوں نے چیئرمین سینیٹ بننا تھا انہوں نے سرکاری گاڑی پر ٹیکسی شروع کردی۔شہباز گل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا کہ دہاڑی ہر صورت لگانی ہے بھلے کیسے بھی لگے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close