شہباز شریف کا ٹریک نواز شریف سے بہتر ہے، سینئر صحافی حامد میر نے حیران کن بات کہہ دی

اسلام آباد(پی این آئی)سینئر صحافی اور اینکر پرسن حامد میر نے کہا ہے کہ واپس آنےکےحوالےسے شہبازشریف کا ٹریک ریکارڈ نوازشریف سےبہتر ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں میری شہباز شریف سے ملاقات ہوئی ہے وہ واقعی بیمار ہیں،انہوں نے باہر جاکر واپس آنا ہی تھا۔اگر وہ پہلے چلے جاتے تو جلدی واپس آجاتے۔شہباز شریف کا ٹریک ریکارڈ 90 کی دہائی سے یہی ہے کہ وہ منع کرنے کے باوجود پاکستان واپس آئے ان کو پاکستان آنے سے بھی منع کیا گیا تھا۔نواز شریف جب علاج کے لیے گئے تو کورونا کی وجہ سے حالات ساری دنیا میں بدل گئے۔شہباز شریف کو جب بھی گرفتار کیا جاتا ہے اس میں صرف حکومت کی مرضی نہیں ہوتی دیگر لوگوں کی مرضی بھی ہوتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close