جاوید لطیف، بانی ایم کیو ایم اور بی ایل اے کے بیانیے میں کوئی فرق نہیں، فواد چوہدری کا دعویٰ

اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف، بانی ایم کیوایم اور بی ایل اے کے بیانیے میں کوئی فرق نہیں۔ پیر کو اپنے ایک بیان میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جاوید لطیف کے پاکستان نہ کھپیکے بیان کی مذمت شاہد خاقان عباسی نے بھی کی، جاوید لطیف اپنے بیان پر غیر مشروط معافی مانگیں۔وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ آئین کا آرٹیکل 5 شہریوں پر ریاست سے وفاداری کی لازمی شرط عائد کرتا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close