یہ پہلا رمضان ہے جو قوم نے مہنگائی، کورونا، بے روزگاری، معاشی تباہی کے سبب شدید اذیت میں گزارا ہے، شہباز شریف کا جذباتی خطاب

لاہور (آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا ہے کہ یہ پہلا رمضان ہے جو قوم نے مہنگائی، کورونا، بے روزگاری، معاشی تباہی کے سبب پورا ہی شدید اذیت میں گزارا ہے،مہنگائی کی طرح حکمرانوں کی بے حسی بھی تاریخ کے تمام ریکارڈ توڑ گئی ہے ،بلندوبانگ دعووںکے بجائے کاش حکمران ریاست مدینہ والا طرز عمل اپناتے ہیں،موجودہ حکومت نے کم آمدن والے اور نادار طبقات کی زندگی جہنم بنادی ہے،ملک میں مہنگائی بالخصوص کھانے پینے کی اشیاکی قیمتوں میں بتدریج ہوشربا اضافہ ہورہا ہے ،پاکستان بیوروآف شماریات کے جاری کردہ حقائق اوراعدادوشمار اس عوام دشمن گھمبیر صورتحال کی نشاندہی کررہے ہیں۔پیر کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے ارکان پارلیمان اور ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلا رمضان ہے جو قوم نے مہنگائی، کورونا، بے روزگاری، معاشی تباہی کے سبب پورا ہی شدید اذیت میں گزارا ہے،مہنگائی کی طرح حکمرانوں کی بے حسی بھی تاریخ کے تمام ریکارڈ توڑ گئی ہے ،بلندوبانگ دعووںکے بجائے کاش حکمران ریاست مدینہ والا طرز عمل اپناتے ہیں،موجودہ حکومت نے کم آمدن والے اور نادار طبقات کی زندگی جہنم بنادی ہے،ملک میں مہنگائی بالخصوص کھانے پینے کی اشیاکی قیمتوں میں بتدریج ہوشربا اضافہ ہورہا ہے ،پاکستان بیوروآف شماریات کے جاری کردہ حقائق اوراعدادوشمار اس عوام دشمن گھمبیر صورتحال کی نشاندہی کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نااہلی، ہوس اور بے حسی مل کر پاکستان کو شدید نقصان پہنچا رہی ہے۔ شہبازشریف نے پارٹی رہنمائوں کو اپنے اپنے حلقوں میں نادار اور کمزورطبقات کا خاص طورپر خیال کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا سے عوام کے بچا ئو کے لئے اپنی اپنی سطح پر بھرپور کردار ادا کریں۔ انہوں نے ارکان پارلیمان کی پارٹی صدر سے ملکی مجموعی صورتحال اور تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا ۔شہبازشریف نے پارٹی رہنما ئو ں اور کارکنان کے جذبے، نظریاتی وابستگی اور سیاسی انتقام کا جرات سے مقابلہ کرنے کو سراہا ۔ اس موقع پر پارٹی رہنما ئو ں کی شہبازشریف کو رہائی پر مبارک ، سیاسی انتقام کے جرات مندانہ مقابلے پرپارٹی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close