بلاول زرداری بچہ ہے، من کا کچا ہے اور آصف زرداری کا بچہ ہے، پی ٹی آئی لیڈر کی تنقید

راولپنڈی(آئی این پی )وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے بلاول زرداری کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے کامیاب دورہ سعودی عرب سے متعلق بیانات پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ بلاول، آصف زرداری کا بچہ ہے اور من کا کچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو قرضوں اور چندوں کا طعنہ دینے والے شاید اپنی پارٹی کی کرتوتیں بھول گئے۔ پیپلز پارٹی کے دور کی ہاتھوں سے لگائی وزیراعظم عمران خان دانتوں سے کھول رہے ہیں۔ فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ بلاول زرداری کی گورننس شاید منی لانڈرنگ، کک بیکس اور جعلی اکاؤنٹس پر مشتمل ہے اور شاید ملک نوعمری میں ارب پتی بن جانے والوں کی لازوال، تابناک اور بے مثال کرپشن سے چلتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بلاول زرداری کی ڈکشنری میں فلور، شوگر اور کاٹن ملوں پر حکومتی اراکین کا قبضہ اور کارٹل بنانا گڈ گورننس ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ بلاول کے خیال میں جھوٹ کو بار بار دہرانے سے شاید وہ سچ میں بدل جائے گا۔ حقیقت یہ ہے کہ سندھ آج بھی دقیانوسی اور دیمک زدہ جاگیرداری نظام کے ہاتھوں یرغمال ہے۔ تنقید میں مصروف بلاول زرداری شاید اپنے گھر کی صفائی میں ہاتھ گندے نہیں کرنا چاہتے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close