وزیراعظم کا بغیرپروٹوکول پمز کا اچانک دورہ، ہسپتال میں قائم کورونا آئیسولیشن وارڈ کا معائنہ

اسلام آباد(آئی این پی )وزیراعظم عمران خان نے پمز کا اچانک دورہ کرکے ہسپتال میں قائم کورونا وارڈ کا معائنہ کیااور وہاں موجود ڈاکٹروں سے ملاقات بھی کی، وزیراعظم نے پمز ہسپتال میں کورونا مریضوں کو دستیاب سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر انتہائی خطرناک ہے ، ہمیں ایس اوپیز پر سختی سے عمل درآمد کرنا ہوگا ۔وزیراعظم عمران خان نے پمز انتظامیہ کو بھی کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی ہدایت بھی کی ۔پیر کو وزیراعظم عمران خان نے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کا اچانک دورہ کیا ، ہسپتال میں قائم کورونا وارڈ کا بھی معائنہ کیا ۔وارڈ میں موجود ڈاکٹروں سے ملاقات کی ، متعلقہ حکام نے وزیراعظم کو فراہم کردہ طبی سہولیات ،کورونا مریضوں کی صورتحال ،ادویات اورآکسیجن سلنڈرزکے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس ادویات اور آکسیجن کا وافر ذخیرہ موجود ہے ۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے پمز ہسپتال میں کورونا مریضوں کو دستیاب سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر انتہائی خطرناک ہے ، ہمیں ایس اوپیز پر سختی سے عمل درآمد کرنا ہوگا ۔وزیراعظم عمران خان نے پمز انتظامیہ کو بھی کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی بھی ہدایت کی ۔اس حوالے سے سربراہ پمز اسپتال ڈاکٹر منہاج نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان بغیر پروٹوکول اسپتال آئے ،کورونا آئیسولیشن وارڈ کا دورہ کیا ۔ سینیٹر فیصل جاوید بھی ان کے ہمراہ تھے ۔وزیراعظم نے کورونا مریضوں کیلئے دستیاب سہولتوں کا جائزہ لیا ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں