مکمل لاک ڈائون سے غریب عوام کو اپنے بچوں کیلئے دو وقت کی روٹی سے محروم کیا جا رہا ہے، اپوزیشن کو نیا موقع ہاتھ آ گیا

کوئٹہ (آن لائن ) پاکستان ڈیموکرٹیک موومنٹ(پی ڈی ایم ) کے مرکزی ترجمان مولانا حافظ حمد اللہ نے کہاہے کہ نااہل حکمرانوں کے ناقص فیصلوں سے عوام کو فاقوں اور خودکشیوں پرمجبور کیاجارہاہے ،مکمل لاک ڈائون سے غریب عوام بالخصوص تاجر برادری کو اپنے بچوں کیلئے دو وقت کی روٹی سے محروم کیاجارہاہے ،نااہل حکومت تاجر دشمن پالیسیوں سے گریز کرے ،تاجروں کو عید تک کیلئے کاروبار کرنے کی اجازت دی جائے تاکہ وہ اپنے کاروبار کے نقصان کو بھر سکیں ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے بیان میں کیا۔مولاناحافظ حمد اللہ نے کہاکہ صوبائی حکومت تاجر دشمن پالیسیوں کومسلط کرنے سے گریز کرے ،بلوچستان کی تاجر برادری پہلے سے مشکلات سے دوچار ہیں جب مکمل لاک ڈائون مسلط کیاجائے گا تو تاجر مزید قرضوں تلے دب جائیںگے ،حکومت تاجروں کوریلیف کیلئے اقدامات نہیں اٹھا سکتے توانہیں کاروبار کرنے دیاجائے بلوچستان کے لوگوں کا ذریعہ معاش دکانداری ،زمینداری اور بارڈر ٹریڈ سے منسلک ہے اگر ان پر یہ راستے بند کئے جائیں گے تو لوگ نان شبینہ کے محتاج ہوںگے ،ملک بھر میں ذریعہ معاش نہ ہونے سے لوگ خودکشی کرنے پرمجبور ہیں مرکزی وصوبائی سلیکٹڈ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں سے آج لوگ نان شبینہ کے محتاج ہیں تجارت نہ ہونے کے برابر ہے ،نااہل حکمران اپنی ناقص فیصلوں کے ذریعے عوام کو دو وقت کی روٹی سے بھی محروم کررہے ہیں ،ریاست کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں لیکن یہاں تو الٹی گنگا بہہ رہی ہے ،حکمران عوام کو روزگار دینے کی بجائے الٹا ان پر روزگار کے دروازے بند کرکے ان سے زندگی جینے کا حق بھی چھین رہے ہیں ،کورونا وباء میں غربت اور افلاس کے نیچے لوگ اپنے بچوں کیلئے دو وقت کی روٹی کیلئے کوشاں ہے ہمارے صوبائی سلیکٹڈ حکمران 18ویں ترمیم کے باوجود مرکز کے فیصلوں کاانتظار کرتے ہیں ، عید سے قبل یہی چار پانچ دن تاجروں کے کاروبار کاہوتاہے ایک مارکیٹ بند ہونے سے سینکڑوں لوگ بے روزگاراور ان کے گھروں پر فاقے آسکتے ہیں حکومت پہلے سے پھیلی ہوئی بے روزگاری غربت وبے روزگاری میں اضافہ کے بجائے تاجر عوام اور چھوٹے دکانداروں کو روزگار وکاروبار کرنے دیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close