کوئٹہ(آن لائن )صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی سےگورنربلوچستان امان اللہ یاسین زئی نے پیر کے روز ملاقات کی۔ اس اہم ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔ واضح رہے کہ گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی سے وزیر اعظم عمران خان نےاستعفیٰ طلب کر رکھا ہے لیکن انہوں نے وزیر اعظم کی جانب سے خط لکھے جانے کے باوجود انہوں نے استعفیٰ نہیں دیا، توقع کی جا رہی ہے کہ صدر مملکت سے ملاقات میں یہ معاملہ بھی زیر غور آیا ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں