لاہور (پی این آئی) شاہدرہ کے علاقے سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی کے اختلافات کھل کر سامنے آگئے۔نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 144 میں ایم این اے ملک ریاض اور ایم پی اے سمیع اللہ خان کے اختلافات کھل کر سامنے آگئے۔ دونوں نے ہی اپنے پسندیدہ کارکنوں کو یوتھ ونگ کے عہدے دلوادیے۔ایم پی اے سمیع اللہ خان نے وقار علی کو یوتھ ونگ کا صدر جبکہ علی حیدر کو جنرل سیکرٹری نامزد کروالیا۔ دوسری جانب ایم این اے ملک ریاض نے اسد شیخ کو صدر اور اور احسن جٹ کو جنرل سیکرٹری بنوالیا ہے۔دونوں اراکین اسمبلی میں اختلافات اس وقت شروع ہوئے تھے جب مریم نواز کی شاہدرہ آمد کے موقع پر ملک ریاض نے سمیع اللہ خان کو سٹیج پر آنے سے روک دیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں