چندے پر ملک نہیں چلتے، عمران خان بنی گالا کے محل سے باہر نکلیں، بڑا چیلنج دے دیا گیا

کراچی(آئی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عمران خان پوری دنیا میں کشکول اٹھائے گھوم رہے ہیں، ہر پاکستانی آج پونے دو لاکھ روپے کا مقروض ہوچکا ہے،پا کستان کا ہر شخص عمران خان کی تبدیلی کے سونامی کی قیمت ادا کر رہا ہے،نجی ٹی وی کے مطابق اپنے بیان میں انہوں نے وزیراعظم سے سعودی عرب کے تین ارب ڈالر کے قرضے کی واپسی کی وجوہات سامنے رکھنے کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا کہ سعودی ارب کو تین ارب ڈالر کا قرضہ واپس کرنے کے لئے عمران خان نے چین سے قرضہ لیا، پاکستان کا ہر انسان عمران خان کی تبدیلی کے سونامی کی ایک خوف ناک قیمت ادا کر رہا ہے، چینی کمپنیاں پی ٹی آئی حکومت پر اپنے عدم اعتماد سے چینی حکومت کو بھی آگاہ کرچکی ہیں، غیر ملکی سرمایہ دار نااہل حکومت کے دوران پاکستان میں سرمایہ کاری سے جھجک رہی ہیں۔، وزیراعظم صاحب! بے شک آپ کو چندے مانگنے کا وسیع تجربہ ہے، مگر چندوں پر ملک نہیں چلتے،عمران خان کی ناقص معاشی پالیسیوں کی وجہ سے عوام کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے، پونے 2لاکھ روپے قرض کے بوجھ تلے دبا ہر پاکستانی عمران خان کی نااہلی کی قیمت ادا کر رہا ہے، قرضہ اگر کرپشن میں اڑایا جاتا رہے گا تو عام آدمی مہنگائی میں پِستا رہے گا، عمران خان بنی گالا کے محل سے باہر نکلیں، عام آدمی عید کی تیاری کے لیے بھی معاشی لحاظ سے پریشان ہے، پاکستان کا ہر انسان عمران خان کی تبدیلی کے سونامی کی قیمت ادا کر رہا ہے،انہوں نے کہا کہ حکومت میں اتنی بھی سکت نہیں کہ چین کو سی پیک کے اربوں روپے کے واجبات ادا کر سکے، چینی حکومت کی ہچکچاہٹ دراصل پی ٹی آئی حکومت پر عدم اعتماد کا اظہار ہے،چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ غیر ملکی سرمایہ دار پاکستان میں سرمایہ کاری سے جھجھک رہے ہیں۔ ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close