شہباز شریف ، عمران خان کے متبادل کے طور پر فیورٹ ترین قرار دیدئے گئے

لاہور (پی این آئی) مسلم لیگ(ن) کی ایم پی اے سمیرا کومل نے کہا ہے کہ شہبازشریف عمران خان کے متبادل کے طور پر بہترین لیڈر ہیں۔یہی بات فسادی ٹولے کی نیندیں حرام کررہی ہے۔عدالت نے شہبازشریف کو صادق و امین ڈکلیئر کیا ہے۔منشی شہزاد اکبر شہبازشریف کیخلاف ثبوت ٹی وی پر لہرانے کی بجائے عدالت میں دیتے تو نیب کو آج ہزمت کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔شہزاد اکبر کی وجہ سے نیب مسلسل ذلیل و خوار ہو رہا ہے۔سپریم کورٹ سے ہائیکورٹ تک ہر عدالت نے نیب کے انتقامی احتساب پر سوالات اٹھائے ۔چیئر مین نیب اپنا باقی عرصہملازمت ایمانداری سے سر انجام دے لیں اور اپنے گناہوں کی معافی مانگیں ۔نیب کی وجہ سے ملکی معیشت تباہ ہو گئی ہے لیکن اس کے باوجود کچھ لوگوں کو حساس نہیں ہو رہا۔رہی سہی کسر ناکام حکومت نے پوری کردی ہے۔انہوں نے مزید کہا عمران نیازی اپوزیشن کو دیوار سے لگانے کی ناکام کوششیں کررہے ہیں۔شریف فیملی ہر مرتبہ سرخرو ہو کر سامنے آئی ہے۔جعلی احتساب کا ڈرامہ بری طرح فلاپ ہو گیا ہے۔اب جلد چینی اور گندم چوروں کے احتساب کی باری آنے والی ہے۔کسی چور اور ڈاکو کو ملک سے فرار نہیں ہونے دینگے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close