لاہور (پی این آئی) سعودی عرب کی حکومت نے 17 مئی کے بعد فلائٹ آپریشن بحال کرنے کا عندیہ دے دیا ہے تاہم پاکستانی حکومت نے تارکین وطن کیلئے کوئی نظام وضع نہیں کیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کی حکومت نے 17 مئی سے فلائٹ آپریشن بحال کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے والے شہری ہی سعودی عرب جاسکیں گے۔ سعودی حکومت کی واضح ہدایات کے باوجود پاکستانی حکام نے اوورسیز شہریوں کی ویکسی نیشن کا کوئی نظام وضع نہیں کیا جس کے باعث ہزاروں پاکستانی سعودی عرب جانے سے محروم ہیں۔اوورسیز پاکستانیوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بیرون ممالک میں کام کرنے والے شہری ملکی زرمبادلہ کا اہم ذریعہ ہیں، ان کی ویکسی نیشن کا نظام جلد از جلد وضع کیا جائے تاکہ یہ بیرون ممالک جا کر اپنے بال بچوں کی روزی روٹی کے ساتھ ساتھ پاکستان کیلئے زر مبادلہ کما سکیں۔ سعودی عرب کی حکومت نے 17 مئی کے بعد فلائٹ آپریشن بحال کرنے کا عندیہ دے دیا ہے تاہم پاکستانی حکومت نے تارکین وطن کیلئے کوئی نظام وضع نہیں کیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کی حکومت نے 17 مئی سے فلائٹ آپریشن بحال کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے والے شہری ہی سعودی عرب جاسکیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں