عید الفطر کے موقع پر لاک ڈائون لیکن کون کونسی دوکانیں کھلی رہیں گی؟ بڑی خبرآگئی

لاہور (پی این آئی )لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے پرندوں اور جانوروں کی خوراک فراہم کرنے والی دکانیں کھولنے کی اجازت دے دی ہے ۔انتظامیہ کے فیصلے کے مطابق لاک ڈاو¿ن کے دوران بھی پرندوں اور جانوروں کی خوراک کی سپلائی برقرار رکھنے کی غرض سے ایسی دکانوں کو اپنا کاروبار جاری رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔پرندوں اور جانوروں کی خوراک فراہم کرنے والی دکانیں صبح 10 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک کھلی رکھی جاسکیں گی۔یاد رہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں 16 مئی تک لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیاہے جبکہ انٹر سٹی ٹرانسپورٹ بھی بند کر دی گئی ہے ، شہریوں سے ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے اپیل کی جارہی ہے جبکہ ہدایات پر عمل نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی بھی عمل میں لائی جارہی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close