اسلام آباد ( پی این آئی )عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث نوجوان سب سے زیادہ متاثر ہوئے ، 21سے 30سال کے ایک لاکھ 71ہزار829نوجوان وائرس کا شکار ہوئے ۔نجی ٹی وی کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے تازہ اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ ان افراد کی تعداد کل کنفرم مریضوں کا20.21فیصد بنتی ہے ،31سال سے 40سال کی عمر کے ایک لاکھ 70ہزار افراد کورونا کا شکار ہوئے ۔یہ کل کیسز کا 20فیصد بنتے ہیں ۔25ہزار264مریض رپورٹ ہوئے ،51سے 60سال کی عمر کے ایک لاکھ دس ہزار 432افراد مہلک وائرس کا نشانہ بنے جبکہ 61سے 70سال کی عمر کے 66ہزار 769افراد ،71سے 80سال کے 26ہزار119افراد موذی مرض کا شکار ہوئے ۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق18سال سے زائد عمر کے سات ہزار443افراد ، دس سال کے 24ہزار944بچے اور 70ہزار269 نو عمر اس مرض سے متاثر ہوئے ۔پاکستان میں کل کیسز کا 58فیصد مرد ہیں ، متاثرہ مردوں کی تعداد چار لاکھ 96ہزار 773بنتی ہے ۔تین لاکھ 53ہزار358خواتین بھی کورونا کا شکار ہوئی ہیں ،کل کیسز میں 42فیصد خواتین اس وائرس میں مبتلا ہوئیں ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں