لاہور (آن لائن) ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے کہا ہے کہ کورونا ایمرجنسی میں لاہور پولیس شہریوں کی زندگی اور صحت کی حفاظت کے لئے انتہائی متحرک ہے۔پولیس جوان کورونا کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن سولجر ہیں. ساجد کیانی نے کہا کہ لاہور پولیس کی کمان اپنے جوانوں کو کورونا وبا سے محفوظ رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے. ان خیالات کا اظہار ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں پولیس جوانوں کے لییقائم کئے جانے والے کورونا ویکسینیشن سنٹر کے افتتاح کے موقع پر کیا. ایس پی ہیڈ کوارٹر عمران احمد ملک، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز فرحت عباس و دیگر پولیس افسران موقع پر موجود تھے. ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے کہا کہ پولیس افسران و جوان جرائم کی سرکوبی کے ساتھ ساتھ کورونا وبا کے دوران شہریوں کی خدمت میں مصروف عمل ہیں.ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ شہریوں کی حفاظت اور خدمت میں مصروف پولیس جوانوں کو کورونا سے محفوظ رکھنے کے لئے ویکسینیشن سنٹرقائم کیا گیا ہے جہاں لاہور پولیس کے تمام افسران و جوانوں کو مرحلہ وار ویکسینیشن لگائی جائے گی. انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 40 سال سے زائد عمر کے 09 ہزار پولیس جوانوں کو ویکسینیشن لگائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ لاہور پولیس کے پانچ سپوت فرائض کی ادائیگی کے دوران کورونا سے متاثر ہو شہید ہوئے۔اب تک لاہور پولیس کے مجموعی طور پر 01 ہزار کے قریب پولیس افسران و جوان کورونا وائرس سے متاثر ہوئے.ساجد کیانی نے کہا ہے کہ پولیس جوانوں کی ویلفیئر کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کیا جارہا ہے، جوانوں کی ویلفیئر کے لئے کوئی کثر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں