لاہور (آن لائن) محکمہ صنعت وتجارت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ رمضان بازاروں کی مانیٹرنگ رپورٹ کے مطابق صوبے بھر میں قائم رمضان بازاروں میں اب تک 10 کلو آٹے کے 85لاکھ 89ہزار 658 تھیلے فراہم کیے گئے ہیں۔جن میں سے375 روپے فی تھیلہ کے حساب سے 72لاکھ 28 ہزار 466 تھیلے فروخت ہو چکے ہیں۔ 8مئی کو رمضان بازاروں میں 3 لا کھ 47 ہزار387 تھیلے فراہم کیے گئے جن میں سے 3 لاکھ 30 ہزار 812 آٹے کے تھیلے فروخت ہوئے۔مزید براں شوگر ملوں سے اب تک 29256356کلو گرام چینی اٹھائی گئی جس میں سے20262473کلو گرام چینی فروخت ہوئی۔ 8 مئی کو شوگر ملوں سے 8لاکھ 67 ہزار 680 کلو گرام چینی اٹھائی گئی اور رمضان بازاروں میں 11 لاکھ 65 ہزار 820کلو گرام چینی 65روپے فی کلو گرام کے حساب سے فروخت ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق رمضان بازاروں میں اب تک مرغی کا گوشت1829149 کلو گرام فروخت ہوا جب کہ93190 درجن انڈے فروخت ہوئے۔ 8مئی کو رمضان بازاروں میں مرغی کا گوشت 394 روپے فی کلو گرام جبکہ کھلی مارکیٹ میں 404روپے فی کلو گرام کے حساب سے فروخت ہوا۔ جبکہ انڈے رمضان بازاروں میں 130 اور کھلی مارکیٹ میں 135 روپے فی درجن کے حساب سے فروخت ہوئے۔ رمضان بازاروں میں قائم زرعی فیئر پرائس شاپس پر پیاز، آلو، ٹماٹر سمیت دیگر 13 اشیا ضروریہ نوٹیفائیڈ ڈی سی ریٹس سے 25 فیصد کم قیمتوں پر فروخت ہوئیں جبکہ کھلی مارکیٹ میں اشیا ضروریہ کی اوسط قیمتیں،20 کلو آٹے کا تھیلہ 872 روپے، گھی 251روپے فی کلو گرام، باسمتی چاول 128، مٹن 799، بیف 413، مرغی کا گوشت 400، دال چنا134، دال مسور146، دال ماش 237، دال مونگ 193، چینی 85، آلوفریش47، ٹماٹر23، پیاز45روپے فی کلو، روٹی7 روپے، دودھ 84 روپے فی لیٹراور انڈے 135 روپے فی درجن رہی۔ رمضان المبار ک کے دوران اشیا ضروریہ کی طلب و رسد قیمتوں اور معیار کی مانیٹرنگ کے لیے 1201 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں اور اِن مجسٹریٹس نے 8 مئی کو 13 ہزار 6 انسپکشنز کیں۔1828 اوور چارجنگ، ذخیرہ اندوزی اور دیگر خلاف ورزیاں سامنے آئیں جن پر 64مقدمات درج ہوئے اور47 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ خلاف ورزیوں پر 31 لاکھ 4 ہزار646 روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔ ضلع گوجرانوالہ میں خلاف ورزیوں پر سب سے زیادہ 6لاکھ39 ہزار روپے جرمانہ عائد کیاگیا جبکہ ضلع قصور میں سب سے کم ساڑھے 8ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ ناپ تول کے پیمانوں کی چیکنگ کے لیے 1401انسپکشنز کی گئیں، 37 خلاف ورزیاں سامنے آئیں جن پرقانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔رپورٹ کے مطابق ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران 70چھاپے مارے گئے،کاروائی کے دوران چینی کے 720اورگندم کے 10 ہزار تھیلے برآمد ہوئے جبکہ 3 سٹور اور گودام سیل کر دئیے گئے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں